مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آتشزدگی کے واقعات میں تین گھر، دو دکانیں خاکستر

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں تین رہائشی مکان ، مویشی خانہ اور دو دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے دادر کوٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں تین گھر اور ایک مویشی خانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔
دریں اثناءضلع بارہمولہ کے علاقے تارزوسوپور میں آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات میں بی جے پی، آر ایس ایس کی ہندو تو ا بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکن ملوث ہیں تا کہ کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں خوف و دہشت کا حاحول پیدا کیا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button