مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ کے عوام موجودہ صورتحال سے ناخوش ہیں: راہل گاندھی
سرینگر20اگست(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ لداخ کو جو درجہ دیاگیاہے ،علاقے کے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں اور وہ نمائندگی چاہتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادی خطے کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سی شکایات آئی ہیں۔ عوام ان کو دی گئی حیثیت سے غیر مطمئن ہیں اور وہ نمائندگی چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ بے روزگاری اور مہنگائی کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔