مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے دو بے گناہ نوجوان گرفتار کر لیے

arrest

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں بھارتی پولیس نے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع اسلام آباد سے دو بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منظور احمد نائیکو اور عادل حسین بٹ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کوکرناگ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔تاہم پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button