آزاد کشمیر

برہان وانی شہید ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

press club mzf ajkمظفرآباد :

برہان وانی شہید ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مظفر آباد میں منعقد ہوئی ۔شمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی سردار ابراہیم ضیاتھے ۔تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیرجسٹس چوہدری ابراہیم ضیا نے نومنتخب عہدیداروں جبکہ وزیرعاصم شریف بٹ نے لیگل ایڈوائزر ، مجلس عاملہ،انتظامی کمیٹی اور مالیاتی کمیٹی کے ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، عبدالشکور آزاد،محمد آمین بٹ، باسط قریشی ، عبدالرزاق خان، میر مشتاق، زوار حسین نقوی ایڈوکیٹ، میر افتخار، سردار محمد ریاض خان، راجہ محمود خان، صدر پریس کلب سردار یونس خان نیازی،گلشاد احمد بٹ،راجہ ظفرخان،سید برکت حسین شاہ، سردار صفید عباسی،چاند مبارک، رانا الیاس، راجہ شہزاد،افتخار عباسی ودیگر افراد نے خطاب کیا۔تقریب میں سیاسی، سماجی، عسکری،و صحافتی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سردار ابراہیم ضیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی شہید کے نام سے صحافتی ادارے کا قیام خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی نے اپنا لہو دے کر تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے،ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے پریس کلب کے ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔سردار ابراہیم ضیا نے تمام منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ۔وزیر عاصم شریف بٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافت میں برہان وانی شہید ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اضافحہ احسن اقدام ہے۔ امتیاز وانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے برہان وانی پریس کلب کے ممبران و عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ یک تاریخی حیثیت رکھنے والے شہید برہان وانی کے نام سے پریس کلب کا قیام خوش آئند ہے اور مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے اور اب یہ آزاد کشمیر کے صحافیوںکا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا اہم رول اداکریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button