جموں

بی جے پی حکومت جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ظاہر کرکے بھارتی عوام کو گمراہ کررہی ہے: رمن بھلہ

raman behla

جموں18ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما رمن بھلہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ظاہر کرکے اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمن بھلہ نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کی جائز امنگوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے حساس خطے سے نمٹنے کے دوران سیاسی اور نظریاتی اختلاف کو ایک طرف رکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ بے روزگار نوجوانوں کی مشکلات کو دور کرنے پر ہونی چاہیے تھی جو جنگی صورتحال میں پروان چڑھے ہیں۔رمن بھلہ نے کہا کہ ترقی کے وعدوں کو پورا کرناتو دور، جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی حکومت قائم کرنے کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔کانگریس رہنمانے کہا کہ کاریگروں، ہوٹل والوں،چھوٹے تاجروں اور کسانوں کی حالت بھی بہت مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر کے لوگوں کی سیاسی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے مثبت ماحول پیدا نہیں کیا جاتا، ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا دعویٰ کرکے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے پر بی جے پی حکومت کی مذمت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button