جموں

رام بن : آتشزدگی کے واقعے میں ایک خاتون ، دو بچے جانبحق 

fire-in-chattabal-2-702x459جموں 31اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک خاتون اور دو بچے جھلس کر جانبحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں ہمر ڈھوک کے علاقے بنگارا میں تین جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 25 سالہ نجمہ بیگم، 2 سالہ اقراءبانو اور 6 سالہ عاصمہ بانو جانبحق ہو گئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ ابراہیم اور 55 سالہ مرجا بیگم شامل ہیں۔

ادھر سری نگر شہر کے علاقے خواجہ بازار میں ایک خاتون گاڑی کی زد میں آنے سے جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button