جموں
بھارتی فوجیوں کی طر ف سے ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
جموں 30مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ڈوڈہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے جموںخطے کے علاقوںکاستی گڑھ ،بھگواہ ، ڈیسا ، گندوہ ، سرنکوٹ ، منجکوٹ اور مینڈھرمیں تازہ کارروائیاںشروع کیں۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے راجوری میںبھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز پراجلاس منعقد کیا۔بھارتی فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔