World

کینیڈا ،انڈیا سفارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل کردیں

اوٹاوا  21ستمبر (کے ایم ایس)

کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اور بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزہ سروسز معطل کر دی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی ،جس کے بعد کینیڈا نے ملک میں بھارتی سفارت کار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ پون کمار رائے کو ملک بدر کردیا۔ جسٹن ٹروڈو کے انکشاف کے بعد سے  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی عروج ہے ۔اب کینیڈا میں بھارتی مشن نے آج جمعرات سے تاحکم ثانی ویزہ سروسز معطل کر دی ہیں۔ بی ایل ایس انڈیا ویزا  ایپلیکیشن سنٹر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ویزا سروسز آج(جمعرات) سے آئندہ احکامات تک معطل کر دیاگیا ہے۔بی ایل ایس انٹرنیشنل انڈیا ویزا  ایپلیکیشن سنٹر نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا” اہم معلومات۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پربھارتی مشن کی ویزا سروس کو 21 ستمبر 2023 سے تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے”۔ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد کو ویب سائٹ دیکھتے رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بی ایل ایس انڈیا ویزا  ایپلیکیشن سنٹر دنیا بھر میں حکومتوں اور سفارتی مشنوں کے لیے بھارت کا ایک آئوٹ سورسنگ سروس سنٹر ہے جو ویزا، پاسپورٹ، قونصلر، تصدیق اور شہری خدمات کا انتظام کرتی ہے۔بھارت کے ایک عہدار نے غیرملکی میڈیا کو ویزا سروس کی معطلی کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button