World

ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں سکھ اور دیگرامیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، جگمیت سنگھ 

Captureاوٹاوا 21ستمبر (کے ایم ایس)

کینیڈا کی اہم سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگمیت سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں جواپنی جابر حکومتوں یا ممالک کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں جہاں سے وہ کینیڈا منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہوکرکینیڈا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں لوگ خود کو محفوظ تصور کرتے تھے اب وہاں بھی لوگ خو د کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔جگمیت سنگھ نے کہا کہ جن لوگوں کے ذہنوں میں تصور ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، انہیں ہردیپ سنگھ کے قتل سے ضرور حیرت ہوئی ہو گی ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے تارکینِ وطنوں کے لیے یہ بالکل بھی حیرت کی بات نہیں کہ بھارتی حکومت اس حد تک پستی میں گر سکتی ہے۔جگمیت سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت بھارت سے تعلقات معمول کی سطح پر لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔واضح رہے کہ جگمیت سنگھ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ماضی میں بھی کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔2013 میں بھارت نے جگمیت سنگھ کو اونٹاریو کا رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود  ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button