مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید حسن کی طرف سے میر واعظ کی رہائی کا خیر مقدم ، تمام سیاسی نظر بندوںکی رہائی کا مطالبہ

سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میر واعظ عمر فاروق کی گھرمیں طویل نظر بندی سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میر واعظ کی رہائی ایک احسن اقدام ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ علمائے کرام ، وکلا ، طلباءاور نوجوانوں سمیت تمام سیاسی نظر بندوںکو رہا کرے۔ کانفرنس کی نظامت آغا سید مجتبیٰ الموسوی نے کی اور اس میں علمائے کرام ، شعرا،ادبااوردانشور شریک تھے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ملک احسان نے حاصل کی۔ جن علمائے دین اوردینی جماعتوں و سماجی تنظیموں کے زعماءنے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیاان میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ، پیر سید غلام نبی، مولانا مسرور عباس انصاری، سید یوسف الموسوی،ڈاکٹر سید مدثر، سید لیاقت موسوی ، پروفیسر زمان آزردہ، عباس جوہر اوردیگر شامل ہیں۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روزرہا کر دیا تھا۔ انہیں 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے ایک روز قبل 4اگست کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button