مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں، کشمیریوں سے کل ہڑتال کرنے کی اپیل
سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج ایک بار پھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے کل 27اکتوبر کواپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر تحریک آزادی، کشمیر لبریشن الائنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کردیا ہے اور بھارت کو مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشیُ بند کرکے وہاں سے اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہئیں۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عالمی برادری کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ وہ اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کو مسترد کرتے ہیںکل یوم سیاہ منائیں گے ۔