مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس کازرعی زمین کو غیر زرعی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

سرینگر19 دسمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ علاقے میں زرعی اراضی کو غیر زرعی میں تبدیل کرنے کے بجائے اسے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جس سے جموں کے ساتھ ساتھ کشمیرکے لوگوں میں بھی بے چینی پیدا ہوگی۔انہوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمین کی حیثیت کو تبدیل نہ کریں کیونکہ اس سے لوگوں میں مزید مایوسی اور بے چینی پیداہوگی جس سے بچنے کی ضرورت ہے۔کانگریس رہنما نے کہاکہ زمین کے استعمال سے متعلق حالیہ پالیسی سمیت بہت سے فیصلے اندھا دھندطریقے سے نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حکام کی طرف سے اعلان کردہ زمین کے استعمال کے قوانین میں حالیہ تبدیلی پر تنقیدکرتے ہوئے زرعی زمین کی اہمیت اور لوگوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔غلام احمد میر نے کہا کہ زمین کے استعمال میںتبدیلی علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مترادف ہے جو قابل قبول نہیں ہے جبکہ اس کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button