بھارت
بھارت :سکم میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26ہو گئی
نئی دہلی:بھارتی ریاست سکم میں شدید سیلاب کے باعث کم از کم 26افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 142لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 1,203مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔شمالی سکم میں برفانی پانی والی لوناک جھیل کے باعث 4اکتوبر کو تیستا ندی میں اچانک سیلاب آیا جس سے شدید نقصان ہوا۔سیلاب سے 1,173 مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، 26افراد ہلاک ہوئے اور 13پل بہہ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 6,875افراد 22 ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں جبکہ 25,065لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔