بھارت

بی جے پی نئی دلی کے 63لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، نائب زیر اعلیٰ

نئی دلی 14 مئی (کے ایم ایس)نئی دلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیشن سسودیا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)دہلی کو تہس نہس کر کے یہاں کے ساٹھ لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی اس وقت پوری دہلی میں بلڈوزر لے کر گھوم رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہلی کی کچی کالونیوں اور کچی بستیوں میں بنائے گئے مکانات میں ساٹھ لاکھ لوگ رہتے ہیں اور بی جے پی انکے تمام گھروں کو توڑنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی رہنماﺅں نے پیسے لیکر پہلے ان لوگوں کو غیر قانونی طورپر آباد کیا اور اب وہ انکے گھروں کو گر ا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ نہ صرف دہی بلکہ پورے ملک میں سب سے بڑی تباہی ہوگئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے دہلی والوں پر مصیبت کا پہاڑ توٹ پڑا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا ہر کارکن دہلی کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button