بھارت

بھارت اسلامی تعاون تنظیم کے بیان سے بوکھلا ہٹ کا شکار

indian FM spokesmanنئی دہلی: بھارت اسلامی تعاون تنظیم کے اس بیان سے بوکھلاہٹ کا شکارہو گیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے کسی خاص رکن ملک کا نام لیے بغیر کہاکہ اس طرح کے بیانات صرف 57رکنی گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔باغچی نے کہا کہ یہ بیان غلط معلومات اور غلط ارادے پر مبنی ہے۔او آئی سی نے منگل کے روز اگست 2019میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو برقراررکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھی کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے 5اگست 2019کے بعد سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button