بھارت

بھارت کا دفاعی بجٹ میں اضافہ، 5,250 ارب روپے دفاع کے لئے مختص

نئی دہلی یکم فروری (کے ایم ایس)بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے مالی سال2022-23کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرکے 5,250 ارب روپے مختص کئے جبکہ گزشتہ سال کے بجٹ میں دفاع کے لئے 4,860 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بجٹ میں مالی اخراجات کے لیے کل 1,523 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں نئے ہتھیاروں، ہوائی جہازوں، جنگی جہازوں اور دیگر فوجی سازوسامان کی خریداری شامل ہے۔ 2021-22کے بجٹ میں مالی اخراجات کے لیے 1,350 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن نظرثانی شدہ تخمینے میں اخراجات کو 1,388 ارب روپے دکھایا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق دیگر اخراجات کے لیے 2330 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں تنخواہوں کی ادائیگی اور اداروں کی دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق فوجیوں کی پنشن کے لیے 1196 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ وزارت دفاع کے لیے 201 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button