مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں نفرت انگیز مہم،اردو کو مسلمانوں کی زبان قرار دیدیا گیا


نئی دلی27اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت میں اردو کے خلاف نفرت انگیز مہم کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے اردوکو مسلمانوں کی زبان قرار دے دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں اردو زبان کیخلاف نفرت انگیز مہم کا آغاز اس وقت ہوا تھاجب ایک بھارتی کمپنی نے دیوالی کے ملبوسات کے اشتہار میں اردو الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوران کے حامیوں نے کمپنی کی بائیکاٹ کی مہم چلائی اور کمپنی کو اشتہار واپس لینے پر مجبور کردیا۔اس کے بعد اردو کے خلاف منظم طور پر نفرت انگیز مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر اردو جملوں کو ہندی میں تبدیل کرکے پوسٹ کیا جارہا ہے۔جواہر لعل نہرو یونیوسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اردو کا استعمال مکمل ختم کرنا انتہا پسندوں کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button