بھارت

ہرسال بھارتی فوج کے تقریبا140اہلکار خودکشیاں کرتے ہیں ، بھارتی فوج کاانکشاف

image_2023-10-17_103457225
نئی دلی: بھارتی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ 2001سے ہر سال تقریبا 140 فوجی خودکشیاں کرتے ہیں اور خودکشی کرنے والے فوجیوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا نہیں کی جاتی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے چار سال کی مدت کیلئے فوج میں بھرتی ہونیوالے اگنی ویر (فوجی اہلکار) جس نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی تھی کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین نہ کئے جانے پر تنقید کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر امرت پال سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر خودکشی کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا نہیں کی گئی تھیں کیونکہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین نہیں کی جاتی ہے۔ترجمان نے چار سال کی مدت کیلئے اگنی ویر کے طورپر بھرتی ہونیوالے فوجیوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین نہ کئے جانے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فوج اپنے اہلکاروں میں اس بنیاد پر فرق نہیں کرتی کہ آیا وہ اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ سے پہلے یا بعد میں فورس میں شامل ہوئے تھے۔فوج کے نگروٹا ہیڈکوارٹر وائٹ نائٹ کور نے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ نے راجوری سیکٹر میں ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر لیاتھا جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا تھا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق 2001سے لے کر اب تک ہر سال 100سے140 بھارتی فوجی خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button