بھارت
اتر پردیش: خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر بی جے پی رہنما گرفتار
نوئیڈا 11 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شری کانت تیاگی کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے پر میرٹھ سے گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بی جے پی کے رہنما شری کانت تیاگی کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر تین دیگر ساتھیوںکے سمیت گرفتار کیاگیا۔
تیاگی، جس پر 5 اگست کو نوئیڈا شہر میں ایک خاتون کے ساتھ حملہ کرنے کا الزام ہے گزشتہ 4 دنوں سے مفرور تھا۔یہ معاملہ جمعہ کو اس وقت سامنے آیا جب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بی جے پی لیڈر کو خاتون کو گالیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے متاثرہ خاتون کا ردعمل بھی شیئر کیا جس میں اس نے سارا واقعہ بیان کیا۔