World

یوم سیاہ کے موقع پر دی ہیگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

FCt0HSyWQAoEKpI (1)دی ہیگ: نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اورپاکستان اس کے پرامن حل کے لئے پرعزم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 27اکتوبرکویوم سیاہ کے موقع پر دی ہیگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے بعد سے تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر التوا سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔سیمینار کے مقررین میں چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر)الطاف حسین وانی کے علاوہ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اوریورپی یونین اور نیدرلینڈز میں پاکستانی طالب علموں کی نمائندہ رامین غوری شامل تھیں۔سیمینار میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے طلبا اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے تنازعہ جموں و کشمیر کے تاریخی، سیاسی، قانونی اور انسانی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ساتھ یکطرفہ الحاق کے مضمرات کو بھی اجاگر کیا۔ الطاف حسین وانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور بھارتی حکومت کی طرف سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات اور ان کی شناخت کو لاحق خطرات کو اجاگرکیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے مظالم اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ رامین غوری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔سیمینار میں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک کی جانب سے بھیجا گیا ایک ویڈیو پیغام اور مقبوضہ جموں و کشمیرمیںجاری ظلم وستم پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button