آزاد کشمیر

پلندری : "مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار”کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد

پلندری :جموں و کشمیر لبریشن سیل اور محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلندری، سدھنوتی میں "مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار”کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقابلے میں ضلع سدھنوتی کے مختلف تعلیمی اداروںکے طلبہ و طالبات نے تحریک آزادی کشمیر اور انسانی حقوق کے عالمی تناظر پر بھرپور انداز میں اظہارِ خیال کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ نجیب الغفور خان تھے، جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مصباح الیاس خان نے کی۔ اس موقع پرادارے کی پرنسپل شہناز قدیر خان، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ نجیب الغفور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی حقائق اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف فکری شعور بیدارکرنے کیلئے لبریشن سیل کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم، سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلبہ و طالبات میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ نجیب الغفور خان نے مزید کہا کہ آج کے دور میں روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی سمجھ بوجھ ناگزیر ہے تاکہ عالمی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو درپیش تعلیمی و سماجی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد خطے کے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور مستقبل کے لیے بلند تر اہداف مقرر کریں تاکہ وہ ایک باصلاحیت قیادت کے طور پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جنگ لڑ سکیں۔مصباح الیاس نے کہاکہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں میں اپنے قومی کاز کے حوالے سے پیدا ہونے والی آگاہی خوش آئند ہے۔ مقابلے کے اختتام پرمہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button