مقبوضہ جموں و کشمیر

بی سی سی آئی نے کشمیری کرکٹر پر 2سال کی پابندی عائد کر دی

BCCI

جموں:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے ہفتے کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹر پر کئی پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پردو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بشنہ جموں کے رہائشی ونشاج شرما پر بی سی سی آئی نے مختلف تاریخ پیدائش کے ساتھ کئی پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس عمل پر ان پر 27اکتوبر سے بی سی سی آئی کے تمام ٹورنامنٹس میں شرکت پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو سال کی پابندی مکمل ہونے کے بعدمذکورہ کھلاڑی صرف بی سی سی آئی کے ذریعے منعقد ہونے والے سینئر مینز ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتا ہے اور اسے بی سی سی آئی کے کسی بھی عمر گروپ کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ونشاج شرما بھارتی ریاست بہار ہجرت کر گئے اور وہاں سے انڈر 23 کی ٹیم کے رکن کے طور پر درخواست دی۔ تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ وہ پہلی بار 2021-22میں جے کے سی اے کے ذریعہ رجسٹرڈ ہوا تھا، اس لیے اس کا ڈیٹا بی سی سی آئی کے پاس موجود تھا اور وہ متعدد پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر پکڑا گیاہے۔ جس کے نتیجے میں ان پر دو سال کے لیے کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور عمر گروپ کے ٹورنامنٹس میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button