مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں کے عوام کو دھوکا دیا ہے ، سول سوسائٹی

BJP betrayed, exploited

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے انکی منفرد شناخت اور حیثیت چھین لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں سول سوسائٹی کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے لوگوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پارٹی نے جموں کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور ان کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی نے ہماری منفرد شناخت، حیثیت اور تمام بنیادی اور سیاسی حقوق چھین لیے ہیں۔سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ روشنی ایکٹ کی منسوخی سے کشمیریوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں جس کے تحت ریاستی اراضی پر صرف مقامی لوگوں کی ملکیت کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔جموں سے تعلق رکھنے والے ہندو ڈوگرہ سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ان کی قابض انتظامیہ انتہائی بدعنوان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرکشمیری ہندوئوںکو نوکریاں اور زمینیں دینے سے کشمیریوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button