مقبوضہ جموں و کشمیر

نہتے کشمیری عوام گزشتہ 74برس سے بھارتی سامراج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں، عزیر غزالی

مظفرآباد یکم فروری ( کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام گزشتہ 74برس سے بھارتی سامراج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔
عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کے عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق سے پامال کردیئے ہیں۔انہوں نے 5فروری کوکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہاکہ اس دن مظفر آباد کے برہان وانی شہید چوک سے صبح ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں خواتین ، بچے ، بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مظفرآبادکے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریلیوں کا مقصد اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کی طرف مبذول کرانا ہے ۔عزیر غزالی نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5فروری کو گھروں سے نکل کر بھارت کیخلاف علم بغاوت بلند کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button