مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں: وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفرآباد 06 نومبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے شہدائے جموں اور دیگر کشمیری شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے آج مظفرآباد میں یوم شہدائے جموں کے سلسلے میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کی پاداش میںجموں کے شہداءکو دی گئی سزا مقبوضہ جموںوکشمیر میں آج بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے کاز کی وکالت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ جموںوکشمیرکے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔بعد ازاں کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button