مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارت کے غیر قانونی تسلط کیخلاف متحد ہوجائیں : کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، گرفتاریوں، گھروں پر چھاپوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کولگام اور کپواڑہ میں حال ہی میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا اور وادی کشمیرمیں گھروں چھاپوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں ہرگزرائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد ہو جائیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی کے علاوہ امریکہ اور چین سمیت عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیاں جنوبی ایشیاء کے خطے میں تباہی کا باعث بنیں گی۔حریت قائدین نے بھارت اورمقبوضہ کشمیرکی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی حالت زار پرسخت گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

ادھرجموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت اور مسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں جاری اسرائیل مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں ۔ بیان میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فلسطینی عوام کی نسل کشی رکوانیکے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button