مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ میں دستی بم حملہ
سرینگر25اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دستی بم سے کاکہ پورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیاگیا تاہم وہ باہر گر کر پھٹ گیا حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کامحاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔