بھارت

خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے پر بھارتی فوج کا میجر ملازمت سے برطرف

images (1)نئی دلی : بھارتی فوج کے ایک میجر کو خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے جوہری ہتھیاروں کاکنٹرول سنبھالنے والی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ میں تعینات میجر کو سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے فون پر خفیہ معلومات رکھنے کا قصوروار پایا گیاہے۔ بھارتی میڈیا نے دفاع اور سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ فوجی میجر "پٹیالہ پیگ” نامی واٹس ایپ گروپ میں شامل تھا، جہاں مبینہ طور پر غیر مجاز گفتگو ہوتی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں بیس دیگر افسران بھی شامل ہیں۔ ان تمام افسران جن میںایک بریگیڈیئر بھی شامل ہے سے الگ الگ وجوہات کی بنا پر تفتیش کی جارہی ہے ۔ فوجی میجر کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ہے اوراس کا فارینزک کیاجارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ سال مارچ میں فوجی میجر کی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کی گئی تھی جب متعلقہ حکام کو حساس معلومات رکھنے اور شیئر کرنے سمیت مشکوک سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا پتہ چلا تھا۔بھارتی صدر نے جو تینوں سروسز کے سپریم کمانڈر بھی ہیں تقریبا ایک ہفتہ قبل آرمی ایکٹ 1950 کے تحت میجر کی برطرفی یک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ برطرفی کا حکم ستمبر کے وسط میں جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button