جامع مسجد سرینگر پانچویں جمعہ بھی سیل ، میر واعظ مسلسل گھر میں نظر بند
سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر کو آج مسلسل پانچویں جمعہ بھی مقفل رکھا اور لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابقانجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے اس خدشے کے پیش نظر جامع مسجد میں نماز جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے،مسلسل 5ہفتوں سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انجمن اوقاف نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما ء میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی بھی شدید مذمت کی ہے ۔ قابض انتظامیہ نے مسلسل چوتھے جمعہ کو معروف عالم دین سید ہادی موسوی کو بڈگام میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند رکھا اور انہیں نماز جمعہ کی امامت کرنے کی اجازت نہیں دی ۔۔