پاکستان

مشعال ملک نے سعودی عرب کی مظلوم کشمیریوں کی مسلسل حمایت کو سراہا

 

meshal

ریاض:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعل حسین ملک نے ریاض میں مسلم اسکالرز کی تنظیم کے چیئرمین اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرمحمد العیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران اسلام کے رہنما خطوط کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ذات پات، رنگ و نسل سے قطع نظر بین المذاہب ہم آہنگی، امن کی تعمیر، اتحاد کو فروغ دینےاور انسانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے کے مشترکہ اہداف پر بات چیت کی گئی۔مشعال حسین ملک نے محمد العیسیٰ کو خواتین اور اقلیتوں کی مزید معاشی ترقی کیلئے اپنی وزارت کے 100 روزہ پلان سے آگاہ کیا۔ مشعال ملک نے پائیدار ترقی کے شعبے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کی۔ انہوں نے سعودی عرب کی مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کے ساتھ کھڑے رہنے پر مملکت کو سراہا ۔

دونوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں رونما ہونے والی خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے اسرائیلی غاصب حکومت کے ایک وزیر کے بیان کی شدید مذمت کی جس انہوں نے غزا میں ایٹم بم گرانے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط مذہبی، سماجی، اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کی بنیاد پر دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button