بھارت
نئی دلی: میئر کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سکیورٹی ہائی الرٹ
نئی دلی: بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے میئر راجا اقبال سنگھ کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ای میل کے ذریعے دی گئی دھمکی میں میئر کے دفتر کو دوپہر 2 بج کر 11 منٹ پر نشانہ بنائے جانے کا دعوی کیاگیا ۔ واقعے کے فورا بعد میئر آفس کے اطراف سکیورٹی سخت اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیاجبکہ مکمل تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ای میل میں دعوی کیا گیا کہ دوپہر قریبا 2 بج کر 11 منٹ پر دفتر کو نشانہ بنایا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم ٹیمیں ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں ۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کسی دھماکے یا مشتبہ شے کی تصدیق نہیں ہوئی۔







