سکھ

دلی پولیس کے پنجاب اور ہریانہ میں خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کیخلاف چھاپے

 

نئی دلی :مغرب میں خالصتان ریفرنڈم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکارہو کر،مودی کی بھارتی حکومت کی ہدایات پرپنجاب اور ہریانہ ریاستوں پولیس نے میں چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں ۔
دلی پولیس کے خصوصی سیل نے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو دارلحکومت کے ایک فلائی اوور پر خالصتان کے حق میں گرافٹی بنائے جانے کے تقریبا دو ماہ بعد گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے منگل کو بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان پر شبہ ہے کہ اس نے سکھس فار جسٹس کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں کے ایما پر دارلحکومت نئی دلی اور ملک کے دیگر علاقوں میں گرافٹی پینٹ کی تھی۔پولیس نے مزیدبتایا کہ پنجاب میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 27ستمبر کو کشمیر گیٹ فلائی اوور پر خالصتان تحریک کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لکھے گئے تھے جس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button