مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر : سردی میں دن بہ دن اضافہ، سرینگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

images (1)سرینگر: بھار ت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سردی کا سلسلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے ۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہو کر رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہتی ہے اور گھروں سے نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سرینگر میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا سلسلہ 27نومبر تک جاری رہ سکتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نجی تعلیمی اداروں کی انجمن ’پرائیویٹ سکولز ایسوی ایشن آف جموںوکشمیر“ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی ابتر حالت کے باعث آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کرے ۔ انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر میں تعلیمی ڈھانچہ موسم کے مواقف تعمیر نہیں کیا گیا ہے اور طلبا کو سرما میں سکولوں میں گرمی کے آلات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انجمن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں تعلیمی سیشن بھی موسم کے موافق پلان کیا جانا چاہیے تاکہ موسم کی خرابی کے باعث طلباءکی تعلیم متاثر نہ ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button