قبائلی مسائل پر بھارتی میڈیا کی خاموشی: آدیواسی مصنف نے پریس ایوارڈ لینے سے انکار کردیا
نئی دہلی:معروف بھارتی آدیواسی مصنفہJacinta Kerkettaنے ”انڈیا ٹوڈے گروپ“ کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔انہوں نے ریاست منی میں قبائلیوں کے مسائل و مشکلات سے بھارتی میڈیا کی لاتعلقی کے خلاف بطور احتجاج یہ ایوارڈ ٹھکرا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Jacinta Kerketta ریاست جھارکھنڈ کی ایک مشہور مصنفہ، شاعر ہ اور صحافی ہیں اور وہاون آدیواسی کمیونٹی کی رکن ہیں۔ وہ آدیواسی برادریوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے رہی ہیں۔انہیں یہ ایوارڈ 2022میںشائع ہونے والی انکی کتاب ایشور اور بازار پر دیا گیا تھا ۔ ایوارڈ میں پچاس ہزار کی انعامی رقم شامل تھی۔Jacinta Kerketta نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ ایک ایسے وقت میںدیا جا رہا ہے جب منی پور کے قبائلیوں کی زندگی کا احترام ختم ہو رہا ہے،وسطی بھارت میں بھی قبائلیوں کی زندگی مشکلات سے دوچار ہے اور ان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا دماغ پریشان رہتا ہے اور میں کوئی خوشی محسوس نہیں کر رہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کس طرح کچھ معروف مین اسٹریم میڈیا ہاو¿سز اور نیوز چینلز نے منی پور کے واقعات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،مین اسٹریم میڈیا نے کبھی بھی آدیواسیوں کی حالت زار کو سامنے لانے کی کوشش نہیں کی۔