بھارت
بھارت :الہ آباد کی عدالت نے ممتاز عالم دین مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور کر لی
نئی دہلی05 اپریل(کے ایم ایس)بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ممتاز عالم دین مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظورکرلی ہے۔ مولانا کلیم صدیقی500سے زائد دنوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے ۔
انہیں ستمبر 2021میں اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے تبدیلی مذہب مخالف قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔ایڈوکیٹ ایس ایم رحمان فیض، برج موہن سہائے اور ضیا القیوم جیلانی عدالت میںپیش ہوئے اور مولانا صدیقی کے حق میں دلائل دیے۔مولانا صدیقی اتر پردیش کے علاقے پھولت سے تعلق رکھنے والے ایک معروف مبلغ ہیں۔ وہ گلوبل پیس سینٹر اور جامعہ امام ولی اللہ ٹرسٹ کے صدر بھی ہیں۔