بھارت

بھارت : مساجدکی جگہ مندربنائے جائیں:پریوین توگڑیا

pravin-togadia-dh

نئی دہلی:بھارت میں ہندو انتہاپسند رہنما اورانٹرنیشنل ہندو پریشد (اے ایچ پی)کے سربراہ پریوین توگڑیا نے ریاست اترپردیش کے شہروں متھورا، بنارس اور ایودھیا میں مسجدوں کی جگہ مندربنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم مخالف تقاریر کے لئے بدنام ہندوتوا رہنمانے بدایوں کے علاقے منگل بازار میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایودھیا میں بابری مسجدکی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب متھورا اور کاشی(بنارس)لینے کا وقت ہے۔انہوںنے کہا کہ رام مندر انتخابی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں بنایا جا رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان کے حوالے سے کہاکہ ایودھیا مندر تمام ہندوئوں کے لیے ایک اعزاز اور ان کی قربانیوں اور عقیدت کا ثمر ہے۔ بابری مسجد 1528میں مغل دور میں اتر پردیش میں مسلمانوں نے تعمیر کی تھی۔ بی جے پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی، بجرنگ دل، شیو سینا اوردیگرہندو انتہا پسند تنظیموں کے ہجوم نے 1992میں تاریخی مسجد کو مسمارکیا اور بھارت بھر میں تقریبا 2000مسلمانوں کو قتل کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button