بھارت
اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 23اپریل تک توسیع
نئی دلی:
نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 23اپریل تک توسیع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروندکجریوال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے شدید نقاد ہیں۔
اروند کیجریوال کوتحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کا ریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے انہیں 23اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ وہ عام آدمی پارٹی کے چوتھے لیڈر ہیں جنہیں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید رکھا جائیگا۔ اس سے پہلے منیش سسودیا، سنجے سنگھ، ستیندر جین بھی تہاڑ جیل میں قیدہیں۔ اروندکیجریوال نے اپنے خلاف الزامات مسترد کردئیے ہیں ۔ اروند کجریوال کی گزشتہ ماہ گرفتاری سے دلی اور شمالی ریاست پنجاب میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔KMS-Y