انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر : بی جے پی حکومت نے مزید دو نوجوانوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے محکوم کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آج کولگام اور پلوامہ کے اضلاع میں مزید دو نوجوانوں کے مکان ضبط کرلیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے ) نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں خورشید احمد بٹ اور ان کے پانچ بھائیوں کا ایک مشترکہ دو منزلہ اور ایک منزلہ مکان ضبط کر لیے ۔ تحقیقاتی ادارے نے ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں فیاض احمد ایتو نامی نوجوان کا ایک منزلہ گھر اورتیزہ مرلوں میں مشتمل اراضی ضبط کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں پانچ حریت کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں۔