مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ، عمر عبداللہ

omar-abdullah-1687430090سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ کشمیر ی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔عمر عبداللہ نے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترتی کے وعدوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کا وعدہ دفا نہیں ہوا اور نہ ہی کشمیریوںکو نوکریاں ملی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے حکمران بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو ناامیدی کی کھائی میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گجر بھائیوں کو جنگلات کی اراضی پر انکا حق تسلیم کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے۔بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور انتظامی ناکامیوںکا خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button