مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری تعمیر و ترقی کیلئے نہیں بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مودی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا اصل مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کے حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کیطرف سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تعمیر و ترقی یا کسی قسم کی مراعات کیلئے نہیں بلکہ ناجائز بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی ممکن نہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر وستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مقصد کے حصول میں ضرور کامیاب ہونگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button