پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

042305571fc96d1اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور وہ انہیں مل کر رہے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انوارالحق کاکڑ نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے قبضے کی بھارتی سپریم کورٹ سے توثیق کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔اانہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے ہر طرح سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور وہ مل کر رہے گی۔نگران وزیر اعظم نے واضح کیاکہ تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا کوئی رہنما الگ نظریہ نہیں رکھتا بلکہ کشمیریوں کے منصفانہ حق خودارادیت پر تمام پاکستانیوں کا یکساں موقف ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طورپرنظربند حریت رہنما یاسین ملک سمیت کشمیری حریت رہنمائوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button