پاکستان

فلسطین اور کشمیرجیسے تنازعات کی موجودگی میں کوئی ترقی امن نہیں لاسکتی: منیر اکرم

munir-akram-768x431-1 (1)اقوام متحدہ : پاکستان نے کہاہے کہ کوئی ترقی ان حالات میں امن نہیں لا سکتی جن میں لوگوں کو غیر ملکی قبضے کے ذریعے دبایا جائے اور انہیں ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جائے جس طرح فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مشترکہ ترقی کے ذریعے پائیدار امن کے فروغ کے بارے میں سلامتی کونسل کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے گزشتہ ستمبر میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے سربراہی اجلاس میں منظور کئے گئے سیاسی اعلامیہ پر عمل درآمد پر زور دیا ہے جس کے تحت عالمی رہنمائوں نے غربت ،بھوک اور عدم مساوات کے خاتمے اور جامع و پرامن معاشروں کی تعمیر کے لئے جن میں کوئی ترقی سے محروم نہ رہے، اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ترقی سے متعلق ان وعدوں کی سلامتی کونسل سے توثیق کی جانی چاہیے تاکہ ان کو لازمی ذمہ داری قراردیاجائے۔امن اور ترقی کے درمیان باہمی انحصار کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ 8 دہائیوں میں کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے، لیکن تمام لوگوں کی خوشحالی کے لئے چارٹر کے وژن کو ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکا ۔ ہم عدم مساوات کے دور میں رہتے ہیں جس میں انتہائی امیر اور انتہائی غریب افراد پیدا ہوئے۔ منیر اکرم نے ترقی کے فروغ کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے والے کمیشن کی کوششوں کی حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی غربت، بھوک اور قدرتی وسائل کا غیر قانونی ا ستحصال ممالک کے درمیان اور ان کے اندر کشیدگیوں اور تنازعات کی بنیادی وجوہات ہیں۔ اس سے قبل بحث کا آغاز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ جامع اور پائیدار ترقی کے بغیر کوئی بھی امن محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن اور پائیدارو جامع ترقی کو آگے بڑھنے کے لیے ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک بحرانوں کے بڑے طوفان کی زد میں ہیں جنہیں قرضوں کے بوجھ ،مالیات کی کمی اور مہنگائی کے مسائل کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button