APHC-AJK

نگران وزیر اعظم نے کشمیریوں کے جذبات کی بھر پور ترجمانی کی ہے، حریت رہنما

news-1702568292-1879اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں وکشمیر کے لوگوں کی منصفانہ جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے پر نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں محمد سلطان بٹ، جاوید احمد بٹ، زاہد صفی، منظور احمد شاہ، اعجاز رحمانی، مشتاق احمد بٹ زاہد اشرف اور دیگر نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعظم کے حالیہ بیانات سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسلسل شکار مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کا حقیقی سفیر اور محسن ہے۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم نے آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کے دورے کے دوران اپنی تقاریر میں نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کو بھر پور جواب دیا اور کشمیریوں کے جذبات کی بھر پور ترجمانی کی۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور ہٹ دھرمی ہے ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ پاکستان مقبوضہ جموںوکشمیرمیں جاری مذموم بھارتی منصوبوں ، مظالم اور سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی کوششوں میں تیزی لائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں نے امریکہ کے دورے کے دوران تنازعہ کشمیر کو بھر پور طریقے سے اٹھانے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے کی مذمت کرنے اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button