APHC-AJK

بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانہیں سکتا

mehmood-saghar (1)

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوج اور پولیس کی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کے مطالبے کو دبا نہیں سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی اور پولیس چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019کے بعد اسرائیلی طرز پرکشمیریوں کی زمینوں پرقبضہ کر لیا ہے اور جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور غیر کشمیریوں کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے علاقے میںآبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button