APHC-AJK

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، محمود ساغر

sagar

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسز مسلم اکثریتی علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا لہذا اسے چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی جابرانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button