World

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

download (3)

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایران کے شہر کرمان میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکوں میں سو سے زائد افراد شہید جبکہ ڈیڑھ سو کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی اور غلام محمد صفی نے اسلام آباد میںجاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اس وقت مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر صف آرا ہیں اور وہ انہیں نقصان پہچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے مقبوضہ جموں وکشمیراور فلسطین میں دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے اور وہ مظلوم فلسطینی وکشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھانے والو ں کو بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button