جموں

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے وسائل بے دریغ لوٹ رہا ہے، ’یونائیٹڈ پیس الائنس“

jammu peace alliance program shahid saleemجموں :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے اتحاد ”یونائیٹڈ پیس الائنس“ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے قدرتی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے جبکہ کشمیری تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
جموں میں منعقدہ ”یونائیٹڈ پیس الائنس“ کے ایک اھم اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بجلی کی شدید بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کے بجلی منصوبوں کو بھارتی کمپنیوں کے انتظام و انصرام میں دیا گیا ہے ، بیورو کریٹس کا ایک گروپ بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر جموںوکشمیر کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی افسران جموںوکشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کیلئے من مانی احکامات جا ری کر رہے ہیں ۔ اجلاس کے شرکا ءنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کو شدید سردی کے اس موسم میں بجلی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے وسائل کی لوٹ مار کیخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ اجلاس میں ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں بھارتی فوجیوںکی حراست میں تین بیگناہ شہریوں کے قتل کی شفاف تحقیقات اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم، ، آئی ڈی کھجوریا ، منیش ساہنی ، ڈاکٹر محمد حسین، سنی کانت چیب ، محمد مقبول ، اندر دیو سنگھ، محفوظ چودھری، سنتوش کشمیری، مسور ماگرے ، فاروق احمد اور محمد حقنواز شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button