جموں
بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کیوجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر شدید بدحالی کا شکار ہے، وقار وانی
جموں 02 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقہ شدید بدحالی کا شکار ہے ۔
وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی دفتر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو غریب اور ترقی مخالف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
وقار وانی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی بے حس حکومت نے لوگوں کو دیوار سے لگا دیا ہے، بے روزگاری او ر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںہو ہوشربا اضاضہ ہوا ہے اور ترقیاتی کاموں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔