جموں
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاع
جموں24 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام سے 12کلو میٹر دور ایک دھماکا ہواہے۔
دھماکہ ضلع جموں کے علاقے للیانہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام سے 12کلو میٹر دور ایک میدان میں ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔تاہم پولیس نے بتایاکہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔