سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک سڑک حادثے میں 3 افراد جانبحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بشیر احمد ، عبدالرشید خان اور نور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے.
دریں اثنا ضلع رام بن میں جموں سری نگر شاہراہ پر بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فوس( سی آر پی ایف ) کی ایک گاڑی میں فنی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ تاہم گاڑی میں سوار اہلکار محفوظ رہے ۔